مذاکرات کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں، خواجہ آصف

مذاکرات کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات ہمیشہ "کچھ لو اور کچھ دو" کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کے ڈی این اے میں مذاکرات کی گنجائش نہیں، وہ اصول پرست نہیں بلکہ 200 فیصد مفاد پرست ہیں اور اپنی زندگی میں ہمیشہ ذاتی مفاد کو ترجیح دیتے رہے ہیں۔خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم تواتر کے ساتھ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ مذاکرات مثبت اور نتیجہ خیز ہوں۔ ان کے مطابق اگر پی ٹی آئی اپنا ہاؤس ان آرڈر کر لے تو بات آگے بڑھ سکتی ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے اطلاعات و سیاسی امور راناثنا اللہ نے کہا کہ سیاست اور جمہوریت مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی مذاکرات نہیں چاہتے بلکہ افراتفری چاہتے ہیں، اور مذاکرات کرنا ان کی پالیسی میں شامل نہیں۔ وزیر اعظم اس سے قبل بھی چار بار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں۔