کیا ٹرمپ اجلاسوں میں سو جاتے ہیں؟ امریکی صدر نے خاموشی توڑ دی

کیا ٹرمپ اجلاسوں میں سو جاتے ہیں؟ امریکی صدر نے خاموشی توڑ دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہاتھ پر پڑنے والے نمایاں نیل کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ روزانہ استعمال کی جانے والی اسپرین کے باعث ہیں، نہ کہ کسی چوٹ یا نیند کے دوران گرنے کی وجہ سے۔
انہوں نے یہ بھی تردید کی کہ سرکاری اجلاسوں کے دوران وہ اونگھتے یا سو جاتے ہیں۔ 79 سالہ ٹرمپ، جو امریکا کے سب سے معمر صدر ہیں، نے کہا کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور ان پر پھیلائی جانے والی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔صدر ٹرمپ نے ایک واقعے کی وضاحت بھی کی کہ اٹارنی جنرل پام بونڈی کے ہائی فائیو دینے کے دوران ان کے ہاتھ پر چوٹ لگی۔ انہوں نے اپنی پچھلی طبی جانچ کے بیان میں تبدیلی کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر میں ان کا ایم آر آئی نہیں بلکہ سادہ سی ٹی اسکین ہوا تھا، جو دل سے متعلق کسی مسئلے کو مسترد کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی ہے جب حالیہ مہینوں میں ٹرمپ کی صحت اور ہاتھ، ٹخنوں کی سوجن، اور بعض اجلاسوں میں آنکھیں بند ہونے کے مناظر کے بعد سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔