بھارت میں لسٹ اے میچ میں 50 اوورز میں 574 رنز، پچ اور بولرز کی قابلیت پر سوالات

بھارت میں لسٹ اے میچ میں 50 اوورز میں 574 رنز، پچ اور بولرز کی قابلیت پر سوالات

بھارت کے لسٹ اے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ’وجے ہزارے ٹرافی‘ میں بہار کی ٹیم نے ارونا چل پردیش کے خلاف 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 574 رنز بنا ڈالے، جو لسٹ اے کی تاریخ میں سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔

انڈر 19 ایشیا کپ میں شہ سرخیوں میں رہنے والے ویبھاؤ سوریا ونشی نے 84 گیندوں پر 190 رنز بنائے اور لسٹ اے میں تیز ترین 150 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ اے لوہاروکا نے 56 گیندوں پر 116 رنز بنائے جبکہ کپتان ایس غنی 40 گیندوں پر 128 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔بہار کی ٹیم نے مجموعی طور پر 38 چھکے اور 49 چوکے لگائے۔ اس رنز کے انبار نے جہاں کھلاڑیوں کو سراہا، وہیں سابق کرکٹرز اور شائقین نے پچ اور بولرز کی قابلیت پر سوالات اٹھائے۔