شہناز گل کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

شہناز گل کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

ویب ڈیسک : معروف بھارتی اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل کو طبیعت خراب ہونے پر ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق شہناز گل کی بیماری کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔اداکارہ کے بھائی شہباز بدرشاہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو کال کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بہن کی بیماری کی اطلاع مداحوں کو دی اور جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔اداکار کرن ویر مہرا بھی اسپتال پہنچے اور انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی کہ شہناز گل کے لیے دعا کریں تاکہ وہ جلد مکمل توانائی کے ساتھ واپس آئیں۔