قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم، جو آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، نے اپنی خوش اخلاقی اور شائستگی سے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم اپنے کِٹ بیگز کے ساتھ گراؤنڈ سے باہر موجود ہیں، جہاں ان کے پاس ایک ننھا فین تصویر کھنچوانے آتا ہے۔ بابر اعظم نے بچے کو تحفے میں اپنے بیٹنگ گلوز دے دیے اور ہنس کر کہا کہ بچے کو ابھی بیٹنگ ٹپس کی ضرورت نہیں، بس کھیلنے اور انجوائے کرنے پر توجہ دے۔مداحوں نے بابر اعظم کے اس عمل کو ان کی عاجزی اور فینز سے محبت کا عملی ثبوت قرار دیا۔ ننھے فین کے چہرے پر خوشی اور حیرت واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے، اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بابر اعظم کی شائستگی کی تعریف کی جا رہی ہے۔