جنوری میں سری لنکا دورے کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان جلد متوقع

جنوری میں سری لنکا دورے کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان جلد متوقع

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول ہے، اور سلیکٹرز نے کھلاڑیوں کے انتخاب پر مشاورت شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے شاداب خان کو سری لنکا کے خلاف موقع ملے گا۔ جبکہ شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم، حارث رؤف، محمد رضوان اور حسن علی کو بگ بیش لیگ کے میچز کے لیے این او سی دیا گیا ہے، ان کی جگہ عبدالصمد اور معاذ صداقت سمیت دیگر نوجوان پرفارمرز کے نام زیر غور ہیں۔پی سی بی کو 6 جنوری سے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی ناموں کی فہرست بھجوانی ہے، جس میں یکم فروری تک تبدیلی کی اجازت ہے۔ بھارت اور سری لنکا نے ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیمیں پہلے ہی اعلان کر دی ہیں۔