زمبابوے کا پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان

زمبابوے کا پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان

زمبابوے نے پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

 اس سیریز میں زمبابوے کی قیادت پاکستانی نژاد کرکٹر سکندر رضا کریں گے، جنہوں نے حال ہی میں افغانستان کے خلاف ہوم سیریز کا حصہ بھی تھے۔اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر بلیسنگ مزارابانی کمر کی انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں، اور ان کے جگہ نیومین نیامہوری کو شامل کیا گیا ہے۔

زمبابوے کی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 17 نومبر کو راولپنڈی میں میزبان پاکستان کے خلاف کرے گی، جس کے بعد 19 نومبر کو بھی راولپنڈی میں ہی سری لنکا کے خلاف مقابلہ ہوگا۔ اس کے بعد ٹیم لاہور پہنچے گی، جہاں 23 نومبر کو پاکستان کے خلاف اور 25 نومبر کو سری لنکا کے خلاف میچز شیڈول ہیں۔ سیریز کا فائنل 29 نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں:

سکندر رضا (کپتان)
برائن بینیٹ
ریان برل
گریم کریمر
بریڈلی ایونز
کلائیو مڈانڈے
ٹینوٹینڈا ماپوسا
ویلنگٹن مساکاڈزا
تادیواناشے مارومانی
ٹونی مونیونگا
تاشینگا میوزیکیوا
ڈیون مائرز
رچرڈ نگاراوا
نیومین نیامہوری
برینڈن ٹیلر