پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹ آج سہ پہر 3 بجے سے آن لائن دستیاب ہوں گے، جبکہ ٹکٹ کی کم از کم قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔سیریز کے فزیکل ٹکٹ 5 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے۔ پہلے دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے جنرل ٹکٹ 300 روپے سے شروع ہوں گے، جبکہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے جنرل ٹکٹ کی کم از کم قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے وی آئی پی ٹکٹ ایک ہزار روپے، جبکہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے وی آئی پی ٹکٹ 800 روپے سے دستیاب ہوں گے۔دوسری جانب سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹ 10 اکتوبر سے آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔