پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے شیڈول میں جزوی تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کے تحت پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز اب ہمبنٹوٹا کے بجائے دمبولا میں کھیلے جائیں گے، تاہم سیریز کی تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔پاکستان اور سری لنکا ویمن ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 31 جولائی سے ہوگا، جبکہ دوسرا میچ 2 اگست اور تیسرا و آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 4 اگست کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔دوسری جانب دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ہی منعقد ہوگی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کو آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں قومی کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور ٹیم کمبی نیشن آزمانے کا موقع ملے گا۔کرکٹ حلقوں کے مطابق سری لنکا کی کنڈیشنز میں کھیلنا پاکستانی ٹیم کے لیے ایک اہم چیلنج ہوگا، خاص طور پر اسپن بولنگ کے لیے سازگار پچز پر بلے بازوں اور گیند بازوں کی کارکردگی سیریز کے نتائج پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔