سری لنکا نے پاکستان کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے اسکواڈز کا اعلان کیا

سری لنکا نے پاکستان کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے اسکواڈز کا اعلان کیا

سری لنکا نے پاکستان کے دورہ کے لیے اپنی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کیا ہے۔

 اس دورے میں پاکستان کے خلاف دو طرفہ ون ڈے سیریز اور پاکستان کے ساتھ زمبابوے کے خلاف سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز شامل ہے۔ سری لنکا کی ٹیم کی قیادت چارتھ اسالنکا کریں گے۔آخری مرتبہ جب دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا تھا، تو ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔کئی کھلاڑی اس دورے سے قبل انجری یا دیگر وجوہات کی بنا پر اسکواڈ سے باہر رہے۔ دلشان مدوشنکا انجری کے سبب اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں، اور ان کی جگہ ایشان ملنگا کو شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح، متھیشا پتھیرانا سانس کی نالی کے انفیکشن کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے، اور ان کے متبادل کے طور پر اسیتھا فرنینڈو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ون ڈے اسکواڈ:

چارتھ اسالنکا (کپتان)
پاتھم نسانکا
لاہیرو اودارا
کامل مشرا
کوشل مینڈس
سدیرا سماراویکرما
کامندو مینڈس
جینتھ لیاناگے
پون رتھنائیکے
وینندو ہسارنگا
مہیش تھیکشانا
جیفری وینڈرسے
دشمنتھا چمیرا
اسیتھا فرنانڈو
پرامود مدھوشن
ایشان ملنگا
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:

چارتھ اسالنکا (کپتان)
داسن شاناکا (نائب کپتان)
پاتھم نسانکا
کوشل مینڈس
کوشل پریرا
کامل مشرا
کامندو مینڈس
بھانوکا راجا پاکسا
جینتھ لیاناگے
ونیندو ہسارنگا
مہیش تھیکشانا
دشن ہیمانتھا
دشمانتھا چمیرا
نوان تھشارا
اسیتھا فرنانڈو
ایشان ملنگا
اس اعلان کے ساتھ ہی سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے خلاف اپنی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔