راولپنڈی کے جڑواں شہر کی تحصیل گوجرخان کے علاقے میں ایک دہرا قتل پیش آیا، جہاں والد نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی اور اس کے مبینہ آشنا کو ہلاک کر دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین میں شنائل اور رحمان اللہ شامل ہیں، جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ملزم کی اہلیہ بھی زخمی ہوئی۔حادثے کی اطلاع ملنے پر اے ایس پی گوجرخان دانیال کاظمی اور ایس ایچ او گوجرخان طیب ظہیر موقع پر پہنچے، پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے اور لاشیں اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔