جڑانوالہ میں بیٹی اور آشنا کی مل کر والد کے قتل کا افسوسناک واقعہ

جڑانوالہ میں بیٹی اور آشنا کی مل کر والد کے قتل کا افسوسناک واقعہ

پنجاب کے ضلع جڑانوالہ میں ایک افسوسناک واقعہ میں بیٹی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے والد کو قتل کردیا ہے۔

 یہ واقعہ چک نمبر 116 گ ب میں پیش آیا، جہاں عائشہ کا گاؤں کا رہائشی عدنان کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔رپورٹس کے مطابق، گزشتہ شب عدنان عائشہ سے ملاقات کے لیے آیا تھا جب اس کا والد آصف کو علم ہو گیا۔ اس اطلاع پر عائشہ نے اپنے آشنا عدنان کے ساتھ مل کر اپنے والد کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق، جب اس راز کا انکشاف ہوا تو پولیس نے عائشہ سے تفتیش کی اور اس نے قتل کا اعتراف بھی کیا۔

پولیس نے عائشہ کو حراست میں لے لیا ہے اور ملزم عدنان کی تلاش شروع کردی ہے۔ ایس ایچ او صدر عمران ملک کا کہنا ہے کہ ملزم عدنان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ واقعہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور پولیس تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔