پنجاب خانیوال میں غیرت کے نام پر پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو والد نے گھر لے جا کر قتل کر دیا

پنجاب خانیوال میں غیرت کے نام پر پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو والد نے گھر لے جا کر قتل کر دیا

پنجاب کے شہر خانیوال کے چک نمبر 170 دس آر میں غیرت کے نام پر ایک دلہن کو تین دن بعد ہی قتل کر دیا گیا ہے۔

 پولیس حکام کے مطابق مقتولہ اقرا نے چند دن قبل پسند کی شادی کی تھی، مگر اس کے والد فلک شیر نے اپنے دو بھائیوں اور بیٹے کے ساتھ مل کر اس کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا۔پولیس نے فورا کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے والد فلک شیر کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں والد اور تینوں بیٹوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، والد فلک شیر نے بیٹی کو سسرال سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس کی رخصتی گھر سے کریں گے، مگر جب وہ گھر لایا گیا تو اس نے بیٹی کو گلے میں پھندا ڈال کر بے دردی سے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کی ایک افسوسناک مثال ہے، جس نے علاقہ میں تشویش پھیلا دی ہے۔