یوم پاکستان کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں دنیا کی بلند ترین عمارت ’برج خلیفہ‘ پاکستانی پرچم کے رنگوں سے روشن کی گئی۔
دبئی میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد بڑی تعداد میں جمع ہوئے، عمارت کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور جشن منایا۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے برج خلیفہ کو یوم پاکستان اور یوم آزادی سمیت پاکستان کی اہم تاریخ کے دنوں پر باقاعدگی سے پاکستانی پرچم کے رنگوں سے روشن کیا جاتا ہے۔یوم پاکستان کی تقریبات میں پاکستانی سفارتخانے اور قونصل خانے میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ ابوظبی میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے قومی پرچم لہرایا، شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لیے دعا کی اور کشمیری عوام کی حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔