وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کی خوشیوں میں شرکت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کی خوشیوں میں شرکت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے چرچ ہاؤس آف پرئیر کا دورہ کیا۔

 وزیر اعلیٰ نے مسیحی برادری کے افراد کو 10 ہزار روپے فی کس اور کرسمس کیک کا تحفہ پیش کیا۔ تقریب کے دوران انہوں نے سب کے ساتھ مل کر کرسمس کیک کاٹا اور ایک مسیحی خاتون کو خود کیک کھلایا۔وزیر اعلیٰ نے کرسمس گرانٹ کے تحت 15 ہزار روپے کے چیک بھی تقسیم کیے اور لاہور کے سب سے بڑے چرچ کا دورہ کرنے والی پہلی وزیر اعلیٰ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔چرچ پہنچنے پر وزیر اعلیٰ کا شاندار استقبال کیا گیا۔ رنگین لباس میں ملبوس ننھی بچیوں نے دعائیہ گیت پیش کیا، جس پر مریم نواز نے بچیوں کو پاس بلا کر شفقت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک خصوصی مسیحی بچی کو بھی پاس بلایا اور محبت سے نوازا۔

تقریب میں بشپ عرفان جمیل نے دعائیہ کلمات ادا کیے جبکہ پاسٹر سالک جان برکت نے کرسمس کا خصوصی پیغام دیا۔ پنجابی دعائیہ گیت نے تقریب کو مزید دلکش بنایا۔وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور مسیحی برادری کے لیے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔