ایبٹ آباد(خصوصی رپورٹ)قرض سے تنگ نوجوان کاشف نے تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد بیوی کو زہر دے کر گلا کاٹ دیا اور خودکشی کرنے کی کوشش کی، دونوں میاں بیوی تشویش ناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل، ایبٹ آباد کے علاقے کاغان کالونی میں 33 سالہ کاشف نے قرضے سے تنگ آکر تین بچون کو زہریلی چیز کھلا کر قتل کر دیا اوراپنی بیوی شیزہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس سیشیزہ کی گردن اور سر میں زخموں کے نشان ہیں،بعدازاں کاشف نے زہر کھا کر اور بازو کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی۔ کاشف نے واقعہ سے پہلے ویڈیو پیغام بناکر وٹیس ?پ گروپ میں ڈالا، کاشف اپنے پیغام میں قاری صاحب کو مخاطب کرتے ہویکہہ رہاہے مجھے صرف دس دن اور مل جاتے تومیں انتظام کر لیتا، مکان جتنے کا فروخت ہوا کر دینا ،آپ کا ایک کروڑ ہے ، 10لاکھ میری بہن کو دینا،باقی میری بھتیجی اور ماں ہے۔ادھرپولیس کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔