بدبخت بیٹے نے باپ کوقتل کر دیا

گجر پورہ  میں افسوسناک واقعہ ،بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر  باپ پر فائرنگ کر دی ، عظیم کو 3گولیاں لگیں ،موقع پر دم توڑ گیا
مقتول محمد عظیم نے بلال کو عاق اور جائیداد سے بے دخل کر رکھا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا،قاتل فرار، گرفتاری کیلئے چھاپے
لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ کے علاقے میں بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر باپ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دی تفصیلات کے مطابق گجر پورہ کے علاقے کرول پنڈ میں جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹے بلال نے باپ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عظیم کو 3گولیاں لگیں اور موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے پولیس کا کہنا ہے کہ  مقتول محمد عظیم نے ملزم بلال کو عاق اور جائیداد سے بے دخل کر رکھا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا اسی رنجش میں اس نے انتہائی قدم اٹھایا