رحیم یار خان:غربت سے تنگ باپ کی 3 بچوں سمیت خودکشی کی کوشش

بچوں کوزہریلی گولیاں کھلا کرخود بھی کھالیں‘چاروں کی حالت تشویشناک‘ہسپتال داخل
رحیم یار خان (آئی این پی)رحیم یار خان کی بستی پیر بخش چاچڑ میں غربت سے تنگ آ کر ایک باپ نے اپنے بچوں کو زہریلی گولیاں کھلا کر خود بھی خودکشی کی کوشش کی۔ واقعے میں باپ سمیت تین بچوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں فوری طور پر شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق عبدالرحمان نامی شخص نے مبینہ طور پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں اپنی بیٹی اور دو معذور بیٹوں کو کھلا دیں، بعد ازاں خود بھی وہی زہر نگل لیا۔ عبدالرحمان کے دونوں بیٹے پیدائشی طور پر قوت گویائی سے محروم ہیں، جس کے باعث وہ شدید ذہنی دبا کا شکار تھا