رنویر سنگھ نے 'ڈان 3' میں کام کرنے سے انکار کر دیا

رنویر سنگھ نے 'ڈان 3' میں کام کرنے سے انکار کر دیا

 اداکار رنویر سنگھ نے معروف فلمی سیریز ڈان کی اگلی فلم 'ڈان 3' میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

2023 میں ہدایتکار اور پروڈیوسر فرحان اختر نے اعلان کیا تھا کہ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی جگہ اس بار رنویر سنگھ ڈان کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فرحان اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا تھا کہ فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہوگی، لیکن اعلان کے دو سال بعد اب رنویر سنگھ کی جانب سے فلم چھوڑنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، رنویر سنگھ 'دھریندر' کی کامیابی کے بعد سنجے لیلا بھنسالی، لوکیش کنگراج جیسے فلم سازوں کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں اور وہ مسلسل گینگسٹر کے کردار نبھانے کے خواہش مند نہیں ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے ڈان 3 کے بجائے دیگر منصوبوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، دھریندر کی ریلیز کے فوراً بعد رنویر کو ڈان 3 کی شوٹنگ شروع کرنی تھی، لیکن موجودہ صورتحال کے پیش نظر فلم فی الحال مؤخر کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ رنویر سنگھ یا فلم کے پروڈیوسر کی جانب سے اس معاملے پر فی الحال کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔