بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فلم دھریندر میں اداکار رنویر سنگھ کا کردار نہ ملنے پر افسوس محسوس کرتے ہیں، لیکن انہیں کسی قسم کا حسد یا عدم تحفظ محسوس نہیں ہوا۔
اکشے کمار نے دہلی میں ایک سیشن "دی کھلاڑی: میتھڈ بیہائنڈ دی ہٹ مشین" کے دوران بتایا کہ ہدایت کار نے ان کے لیے اس کردار کو موزوں نہیں سمجھا، اس لیے انہیں فلم نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ فلمی دنیا میں یہ عام بات ہے کہ کچھ فلمیں ایک اداکار کرنا چاہتا ہے اور کچھ دوسری فلمیں کوئی اور اداکار کرتا ہے۔اکشے کمار نے مزید کہا کہ بھارت میں تقریباً 15 سے 20 بڑے اداکار ہیں، جبکہ ہر سال تقریباً 180 فلمیں بنتی ہیں، اس لیے ہر کسی کو کام مل جاتا ہے۔ کسی فلم کے نہ ملنے پر افسوس ہوسکتا ہے، لیکن حسد کی کوئی بات نہیں۔دریں اثنا، ان کی نئی فلم بھوت بنگلہ 10 اپریل 2026ء کو ریلیز ہونے والی ہے۔