ایل ڈی اے کا رائیونڈ روڈ، جوہر ٹاو ن، گلبرگ سمیت متعدد علاقوں میں آپریشن
لاہور (خصوصی رپورٹ ) ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف ہاو سنگ سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریاز میں آپریشن کرتے ہوئے 121 املاک سربمہر کر دیں۔ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر رائے ونڈ روڈ پر 34، ٹاو?ن شپ میں 15، نیو مسلم ٹاو ن میں 7، جوہر ٹاو ن میں 21، گلبرگ اور نیو گارڈن ٹاو ن میں 19 جبکہ گجرپورہ میں 14 املاک سیل کیں۔ریکوری آپریشن کے دوران علامہ گورنمنٹ سپیریئر سروسز سکیم، سبزہ زار میں مزید 11 املاک سربمہر کی گئیں۔سیل کی گئی املاک میں بینک، شادی ہال، مارکی، اسکول، کلینک، بیکری، فارمیسی، جوس کارنر، ہارڈویئر اسٹور، آٹو ورکشاپ، ماربل شاپ، شو روم، ریستوران، بیوٹی سیلون، فوڈ پوائنٹ، گراسری اسٹور، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔یہ آپریشن چیف ٹاو ن پلانر ون اسد الزمان اور چیف ٹاو ن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا