ایل ڈی اے ٹیموں نے مسلم ٹاو?ن،نیو گارڈن ٹاو?ن، مصطفی ٹاو?ن، ڈیفنس روڈ اور ملتا ن روڈ پر آپریشن کیا
لاہور (خصوصی رپورٹ )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ٹاو?ن پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کیخلاف متحرک، ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے46 املاک سربمہرکر دیں۔ نیو مسلم ٹاو?ن،نیو گارڈن ٹاو?ن، مصطفی ٹاو?ن، ڈیفنس روڈ اور ملتا ن روڈ پر آپریشن کیا گیا۔ ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پرنیو مسلم ٹاو?ن بلاک اے اوربی میں 13،نیو گارڈن ٹاو?ن میں 10اور ڈیفنس روڈ، ملتان روڈ،ٹھوکرنیاز بیگ تا مانگا13املاک سربمہرکر دیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران مصطفی ٹاو?ن میں 10املاک سیل کر دیں۔سیل کی گئی املاک میں بینک،سکول ریستوران،شاپنگ مال، شو رومز، سٹیل،فوڈ پوائنٹس،آٹوورکشاپس،دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔آپریشن چیف ٹاو?ن پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔