لاہور (خصوصی رپورٹ )ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاو ن میں مسیحی ملازمین اور ان کی فیملیز کیلئے خصوصی کرسمس تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب اورڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اورمسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔