سرینا ولیمز کی 4 سال بعد ٹینس میں واپسی کا اعلان

سرینا ولیمز کی 4 سال بعد ٹینس میں واپسی کا اعلان

امریکی ٹینس لیجنڈ سرینا ولیمز کی تقریباً چار سال بعد مسابقتی ٹینس میں واپسی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

 وہ 44 سال کی عمر میں کوئنز کلب ٹورنامنٹ کے ڈبلز مقابلوں میں کینیڈا کی نوجوان کھلاڑی وکٹوریہ مبوکو کے ساتھ کورٹ میں نظر آئیں گی۔سرینا ولیمز نے واپسی سے متعلق کہا ہے کہ اس بار ان پر کوئی اضافی دباؤ نہیں اور ان کا مقصد صرف کھیل سے لطف اندوز ہونا ہے۔ ان کے مطابق وہ اپنے کیریئر میں پہلے ہی 23 گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹلز سمیت بے شمار کامیابیاں حاصل کر چکی ہیں، اس لیے اب جیت یا ہار ان کی ترجیح نہیں رہی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے لیے سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ ان کی بیٹیاں انہیں دوبارہ ٹینس کھیلتے ہوئے دیکھ سکیں۔ سرینا نے یاد دلایا کہ پہلی بیٹی اولمپیا کی پیدائش کے بعد بھی وہ شاندار انداز میں واپس آئیں اور چار گرینڈ سلیم فائنلز تک پہنچیں۔فی الحال وہ صرف ڈبلز پر توجہ دے رہی ہیں اور سنگلز میں واپسی کے لیے مزید تیاری کو ضروری قرار دیا ہے، تاہم انہوں نے اس امکان کو مکمل طور پر رد بھی نہیں کیا۔