لاہور(کرائم رپورٹر)یونیورسٹی آف لاہور کے طالب علم محمد اویس کی مبینہ خودکشی کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہیجہاں طالب علم کے عمارت سے چھلانگ لگانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے فوٹیج میں محمد اویس کو یونیورسٹی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہیمتوفی کے بھائی محمد صحیب سلطان نے الزام عائد کیا ہے کہ محمد اویس کو اساتذہ کی جانب سے ذہنی دباؤ اور ٹارچر کا سامنا تھااساتذہ کی طرف سے اویس پر یہ دباؤ ڈالا جا رہا تھا کہ کم حاضری کی بنیاد پر اسے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔محمد صحیب سلطان کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی نے متعلقہ استاد سے درخواست بھی کی تھی کہ اگر اسے امتحان میں نہ بیٹھنے دیا گیا تو اس کا پورا سمسٹر ضائع ہو جائے گا، تاہم اس کی بات نہیں سنی گئی۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت کارروائی مکمل کر کے لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیجبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔واقعے کے بعد تعلیمی اداروں میں طلبہ پر تعلیمی دباؤ اور ذہنی صحت کے مسائل ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔