جعفر ایکسپریس کا ڈرائیور معجزاتی طور پر بچ گیا، ویڈیو بھی سامنے آگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کا ڈرائیور بخیر و عافیت ہے اور ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی سیبات کر رہے ہیں اور اپنی خیریت سے آگاہ کر رہے ہیں۔ڈرائیور بتا رہے ہیں کہ اللہ نے کرم کیا ہے اور شکریہ ادا کر رہے ہیںاس سے قبل رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور زخمی ہوگئے ہیں اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں تاہم اب ان کی بخیر و عافیت ویڈیو سامنے آگئی ہے۔