سوتیلی ماں نے6 سالہ بچی کو قتل کر ڈالی

قتل کا مقدمہ ملزمہ کے خلاف والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، عابد نے ڈیڑھ سال قبل ملزمہ سے دوسری شادی کی 
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں گھریلو جھگڑے پر سوتیلی ماں نے6 سالہ بچی کو گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ قتل کا مقدمہ ملزمہ کے خلاف والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ملزمہ پولیس کی حراست میں ہے۔بچی کے والد عابد نے ڈیڑھ سال قبل ملزمہ سے دوسری شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔