سوتیلی ماں کے ہاتھوں 6 سالہ بچی قتل ، ملزمہ گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ کے علاقے میں سوتیلی ماں کے ہاتھوں 6 سالہ معصوم بچی کے بہیمانہ قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے فوری نوٹس لیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیاانچارج انویسٹی گیشن تھانہ شاہدرہ رانا عمر دراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمہ نے اپنی سوتیلی بیٹی کنزالایمان کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئی تھی ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کے مطابق مدعی مقدمہ سید عابد حسین نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے رکھی تھی اور واقعے کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ ایس پی فرحت عباس نے بتایا کہ درندہ صفت ملزمہ کی گرفتاری کے لیے ہیومن انٹیلی جنس اور مختلف معلومات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ گرفتار ملزمہ کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مضبوط چالان مرتب کرکے اسے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔