3 سالہ سوتیلی بیٹی کو قتل کرنیوالی ماں گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) کینٹ میں3 سالہ سوتیلی بیٹی کو قتل کرنے والی ماں کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق لاہور کینٹ میں ملزمہ علینہ نے سوتیلی بیٹی حریم فاطمہ کو منہ پر کپڑا رکھ کر قتل کیا۔مقتولہ بچی کے والد سفیان کی مدعیت میں ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے بچی کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔