ڈھاکا(آئی این پی) 6سال کی قید و بند اور نظر بندی کی اذیتوں کے بعد بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خالدہ ضیا نے گذشتہ روز مسلح افواج کی ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کا استقبال عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کیا۔معزول وزیراعظم حسینہ واجد کے طویل دور حکمرانی میں خالدہ ضیا کو 2018 میں بدعنوانی کے الزام میں قید کیا گیا تھا۔