اسلام آباد(آن لائن)پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء پلوشہ خان نے وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کے خلاف سینٹ میں تحریک استحقاق جمع کروا دی ہے۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں پلوشہ خان اور علیم خان میں تنازعے کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء پلوشہ خان نے سینٹ میں یہ تحریک استحقاق جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دوران اجلاس وفاقی وزیر غیر مناسب رویہ اور غیر شائستہ زبان استعمال کی۔اس رویے سے بطور سینیٹر میرا استحقاق مجروح ہوا۔