عبدالعلیم خان قائمہ کمیٹی میں تلخ کلامی پلوشہ خان

 آپ عزت کریں گے تو ہم آپ کی کریں گے، آپ لوگ ذات پر انگلیاں اٹھاتے ہیں:عبدالعلیم خان
 اسلام آباد (بیورو رپورٹ)قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں وفاقی وزیر عبد العلیم خان اور سینیٹر پلوشہ خان کے درمیان شدید تلخی کلامی ہوگئی۔پلوشہ خان نے کہا تم ہو کون اس طرح کی بات کرنے والے جس پر عبد العلیم خان نے کہا آپ عزت کریں گے تو ہم آپ کی عزت ہم کریں گے، آپ لوگ ذات پر انگلیاں اٹھاتے ہیں۔عبد العلیم خان نے پلوشہ خان سے بات کرتے ہوئے کہا شٹ اپ جس پر پلوشہ خان نے کہا یو شٹ اپ۔عبد العلیم خان نے کہا کہ سارے زمانے کے بے ایمان یہاں اکھٹے ہوئے ہیں۔پلوشہ خان نے کمیٹی چیئر مین سے کہا جو بدتمیزی وزیر نے کی ہے اس پر رولنگ دیں، کیا نجی ہاسنگ سوسائٹی کا نام لینا جرم ہے، میں نے سوال پوچھا ہے۔ارکان کی آپس میں لڑائی کے بعد چیئرمین کمیٹی نے مداخلت کی اور وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے چئیرمین کمیٹی کے کہنے پر معذرت کر