سرکاری افسر کی مبینہ بدتمیزی ،پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع

لاہور(کرائم رپورٹر)ایک اور سرکاری افسر کی عوامی نمائندے سے بدتمیزی کا انکشاف کرتے ہوئے ایم پی اے فرخ جاوید مون نے پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کر ا دی۔ تحریک کا متن تھا کہ فرخ جاوید مون مفاد عامہ کے کام کے سلسلہ میں ایکسائز کمپلیکس میں ای ٹی او محی الدین سے ملنے ان کے دفتر میں گئے۔جائز کام کرنے کا کہا تو انہوں نے گورنمنٹ کی مقرر فیس سے اضافی پیسے مانگے۔