شاندار ماضی کی بحالی کیلئے ہم اپنا سب کچھ قربان کر کے آگے بڑھ رہے ہیں
اسلام آباد (آئی این پی) سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ آخر کار آج پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی ہو رہی ہے،پی آئی اے کی بولی جو بھی جیتے ، جیت پاکستان کی ہوگی۔ سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے کہا کہ پی آئی اے کے شاندار ماضی کی بحالی کے لیے ہم اپنا سب کچھ قربان کر کے آگے بڑھ رہے ہیں،پی آئی اے کی بحالی کے لیے میرا تن ، من اور دھن حاضر ہے ۔ سابق وزیر نے کہا کہ بولی جیتنے والا پی آئی اے کی شاندار ماضی کو بحال کرے گا،بولی جیتنے والا پی آئی اے کا عظیم سلوگن بحال کرے گا