نواز شریف اور شہباز شریف کی مثال دلہن کی طرح ہے،امریکہ نے پابندی لگا کر تحفہ دیا:شیر افضل مروت

اسلام آباد (آئی این پی )  پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے نواز شریف اور شہباز شریف کی مثال ایک دلہن کی طرح ہے جن کو امریکہ نے پابندی کی صورت میں تحفہ دیا ہے۔پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔پرامن جوہری پروگرام ہے اسے ہر حال میں جاری رکھیں گے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی یہ بدقسمتی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جو مریم نواز شریف کا چچا ہے کشکول لے کر پوری دنیا میں گھوم رہا ہے۔