جنیوا (آئی این پی ) عالمی فوجداری عدالت(آئی سی سی) کے اپیلٹ ججوں نے سابق فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمے میں چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو ممکنہ مفادات کے ٹکرائو کے باعث نااہل قرار دے دیا ۔برطانوی خبر رساں ا دارے کے مطابق، یہ فیصلہ کریم خان کے لئے ایک اور بڑا جھٹکا ہے، اس سے قبل وہ مئی میں اقوام متحدہ کی طرف سے مبینہ جنسی بدسلوکی کے الزامات کی تحقیقات کے دوران عہدے سے الگ ہو چکے ہیں۔اب ان پر ڈوٹیرٹے کے مقدمے میں حصہ لینے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ مقدمہ عدالت کا واحد فعال بڑا کیس تھا، جو پہلے ہی امریکی پابندیوں کی زد میں ہے