پی آئی اے کی نجکاری سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے: اویس لغاری

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے ایک اہم ٹویٹ کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 135 ارب روپے کی کامیاب بولی سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ اس کامیابی کو پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے، اویس لغاری نے اس بات پر زور دیا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پی آئی اے کی حالت میں بہتری لانے کا باعث بنے گا، بلکہ ملکی معیشت کی بحالی کی علامت بھی ہے۔عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے کامیاب بولی کو معیشت کی بحالی کی علامت قرار دیتے ہوئے وزیر پاور ڈویژن نے کہا کہ اس قدم سے پاکستان کی عالمی سطح پر شفافیت اور حکومتی اصلاحات پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے