اسلام آباد(آئی این پی)سینیئر قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مظالم جاری رہے تو انکے بیٹے واپس ضرور آئیں گے اور بیٹوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزا بھی اپلائی کر دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ بیٹوں سے خوف یہ ہے کہ اگر بات کروائی گئی تو وہ واپس آ جائیں گے اور میں آپ کے خوف کو تقویت دیتا ہوں، اگر یہ مظالم جاری رہے تو وہ واپس ضرور آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹے سیاست میں نہیں ہیں اور قانون یہ کہتا ہے کہ بیٹوں سے ہفتے میں کم از کم ایک دفعہ بات کروائی جائے، مگر مہینوں سے کوئی بات نہیں کروائی گئی۔