لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور نیوز کی خبر پر ایکشن،ایس ٹی آئی انٹرن شپس پروگرام 2025 کی اپلائی کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔تمام امیدواروں کے لیے یہ خوش آئند بات ہے کہ ایس ٹی آئی سیٹیں اپلائی کرنے کی تاریخ 24 نومبر 2025کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ہزاروں پریشان امیدواروں کے مسلسل مسائل کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔اپلائی کرنے کے لیے مزید 3 دن کا وقت مل گیا-اب امیدوار 21، 22، 23 اور 24 نومبر تک اپلائی کر سکتے ہیں۔گزشتہ روز لاہور نیوز نے اس معاملے کو ہائی لائٹ کیا تھا جس کے باعث تاریخ میں اضافہ کیا گیا ہے۔