اگر علیمہ خان کہہ رہی ہیں کسی کے پاس مذاکرات کے اختیارات موجود نہیں تو ضرو کوئی مسیج آیا ہوگا:چیئرمین پی ٹی آئی
راولپنڈی(آئی این پی)چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے اچکزئی کے پاس اگر مینڈیٹ موجود ہے تو ضرور مذاکرات کریں لیکن اگر علیمہ خان کہہ رہی ہیں کہ کسی کے پاس مذاکرات کے اختیارات موجود نہیں تو ضرو کوئی مسیج آیا ہوگا۔راولپنڈی داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ آج ملاقات کا لگ تو نہیں رہا لیکن ملاقات ضرور ہونی چاہیے، مسائل بڑھ رہے ہیں ملک پہلے مشکلات سے دوچار ہے کچھ نہ ہو تو سال ختم ہونے سے قبل ملاقات ہونی چاہیے، بہنوں کی ملاقات پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے، بشری بی بی کی فیملی کو بھی ملاقات کی اجازت ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے معلوم ہونا چاہیے یہ ہمارا حق بنتا ہے، بانی پی ٹی آئی کے کیسز پر فیصلے ہوچکے ہوتے تو وہ باہر ہوتے