با نی کا علاج کرایا جائے، جیل ڈاکٹرزکی غفلت سے بانی کی بینائی بھی جاسکتی ہے:اپوزیشن لیڈر
اسلام آباد (آئی این پی )اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ احتجاج بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ہے، اپنے مطالبات کے پورے ہونے تک دھرنا جاری رکھیں گے۔پارلیمنٹ ہائو س کے باہر میڈیا سے بات چیت میں محمود اچکزئی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی کا علاج کروایا جائے، علاج کروانا بانی پی ٹی آئی کا حق ہے، جیل ڈاکٹرزکی غفلت سے بانی کی بینائی بھی جاسکتی ہے، ہم پرامن احتجاج کے وعدے پر قائم ہیں۔ بانی کی بیماری کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان کو علاج کی سہولت دینے کیلئے اسپتال بھیجاجائے، اگر بانی علاج کیلئے اسپتال چلے جائیں گے تو کیا ہو گا، بانی کی بینائی جانے کا کون ذمہ دار ہو گا، اپنے مطالبات کے پورے ہونے تک دھرنا جاری رکھیں گے۔