دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس فورس نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا:وزیراعظم

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرک میں پولیس کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے بہادر پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اس افسوسناک واقعے میں پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت پر وزیراعظم نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس فورس نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور ان کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔