پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے:شہبازشریف

ضلع لکی مروت فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار
لاہور(آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام کے لئے پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع لکی مروت فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کی بلندی ء درجات کی دعاء ہے ۔ ایک بیان میں وزیراعظم نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔