باکردار اور ذمہ دار قوم کی تشکیل کیلئے جدید تعلیم کو اسلامی اقدار کے ساتھ ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے:نارووال میں تقریب سے خطاب
نارووال (آئی این پی )وفاقی وزیرِ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے تعلیمی اداروں میں مساجد کا قیام نوجوان نسل کی اخلاقی، روحانی اور فکری تربیت کے لیے نہایت اہم ہے‘ باکردار اور ذمہ دار قوم تشکیل کیلئے جدید تعلیم کو اسلامی اقدار کے ساتھ ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے نارووال کیمپس میں تعمیر ہونے والی عظیم الشان جامع مسجد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں مساجد کا قیام نوجوان نسل کی اخلاقی، روحانی اور فکری تربیت کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید تعلیم کو اسلامی اقدار کے ساتھ ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ایک باکردار اور ذمہ دار قوم تشکیل دی جا سکے۔احسن اقبال نے یوای ٹی نارووال کیمپس میں تعلیمی و تعمیری ترقی کو سراہتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جامع مسجد طلبہ و اساتذہ کے لیے اتحاد، نظم و ضبط اور روحانی سکون کا ذریعہ ثابت ہوگی۔