اساتذہ تعلیم کیساتھ طلبہ کی تربیت ،شخصیت سازی پر توجہ دیں: احسن اقبال

 آنے والی دہائیوں میں نارووال علم کے دل کے طور پر جانا جائے گا:وفاقی وزیر کا سیمینار سے خطاب
نارووال( آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے  اساتذہ تعلیم کے ساتھ طلبہ کی تربیت اور شخصیت سازی پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نینارووال پبلک سکول و کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر محفوظ الرحمن ستارہ امتیازکی یاد اور انکی پیشہ وارانہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے تعزیتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ میرے پاس پروفیسر محفوظ الرحمن کی محرومی کو بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔پروفیسر محفوظ الرحمن ایک ایسی شخصیت ہیں کہ انکی روشن روایات میراث اور انکی فکر ہمیشہ زندہ رہے گی۔میں نے پروفیسر محفوظ الرحمن کو نارووال آنے کیلئے قائل کیا،اور اللہ تعالی کا شکر ہے کہ انکی محنت اور لگن کے نتیجے میں آج نارووال پبلک سکول ایک بہترین ادارہ بن چکا ہے۔عمر کے آخری ایام تک انہوں نے محنت،لگن اور عزم و ہمت سے کام کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پروفیسر محفوظ الرحمن ایک عہد ساز شخصیت تھے۔میری تمام اساتذہ سے درخواست ہے کہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ تربیت اور شخصیت سازی پر اپنی توجہ مرکوز کریں اور یہی پروفیسر محفوظ الرحمن صاحب کا سبق تھا۔نبی کریمﷺ کی حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ موت کے بعد تین چیزیں انسان کے لئے نیکی کا باعث بنتے ہیں جو علم وہ کسی کو سکھادے،صدقہ جاریہ کرے اور نیک اولاد،اور پروفیسر محفوظ الرحمن خوش قسمت انسان تھے کہ انہوں نے اپنے پچھے بہترین میراث چھوڑی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ہم پروفیسر محفوظ الرحمن پر ایک ڈاکومنٹری بنائیں گے