ترقیاتی سکیموں میں کمیشن لینے کا الزام ،پرویز الٰہی پیر کو اینٹی کرپشن طلب

لاہور ( کرائم رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کو پیر کو طلب کر لیا۔طلبی نوٹس پرویز الٰہی کے گھر پر چسپاں کر دیا گیا۔ان کو گوجرانوالہ ترقیاتی سکیموں میں کمیشن لینے کے الزام پرطلب کیا گیا۔