لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر شراب کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کوگرفتارکرلیاپولیس کے مطابق ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن شفقت سرور نے ٹیم کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن موڑ سے ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان شراب توڑے میں چھپا کر مطلوبہ لوکیشن پر سپلائی کرنے جا رہے تھے ۔ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن شفقت سرور کے مطابق ملزمان سے 45 بوتلیں شراب اور متعدد بیئر کین برآمد کئے گئے ملزمان میں سٹیفن اور سمیر گل شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ شراب فروشی کی روکتھام کیلئے سپیشل کارروائیاں جاری ہیں۔