لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں انتظامی بحران پیدا ہونے لگا ۔چیئرپرسن سمیت مختلف پوسٹوں پر اضافی چارج سے کام چلایا جارہا ہے ۔ بورڈ چیئرپرسن کی پوسٹ پر 6 ماہ سے اضافی آفیسر تعینات ہے۔چیف سیکریسی آفیسر اور ڈائریکٹر فیزیکل ایجوکیشن کی سیٹ پر بھی اضافی چارج سے کام چلایا جا رہا ہے۔ملازمین کی خالی پوسٹوں پر بھی خاصے عرصے سے نئی بھرتیاں نہیں ہوئیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ چیئرپرسن کی سیٹ پر فوری طور پر مستقل آفیسر کی بھرتی کی جائے کیوں کہ مستقل افسر نہ ہونے سے بورڈ کے اہم اور انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں۔