مستقل چیئرپرسن نہ سیکرٹری،فنی تعلیمی بورڈ انتظامی بحران کا شکار

نئی ڈگریوں کا اجرا رک گیا سینکڑوں طلبا خوار ، دفتری امور بھی متاثر ہونے لگے

لاہور(کرائم رپورٹر ) ڈیپارٹمنٹ آف سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیورشپ کی مبینہ غفلت کے باعث فنی تعلیمی بورڈ پنجاب انتظامی بحران کا شکار ہو گیا۔ ملازمین کے ساتھ ساتھ طلبا بھی پریشانی کا شکار ہیں۔ تفصیل کے مطابق ادارے میں مستقل چیئرپرسن موجود نہیں ، سیکرٹری بورڈ کی پوسٹ بھی کافی عرصے سے خالی ہے ،نئی ڈگریوں کا اجرا رک گیاجس کے باعث سینکڑوں طلبا خوار ہونے لگے ۔روز مرہ کے دفتری امور بھی متاثر ہونے لگے ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ریگولر چیئرپرسن کی تعیناتی کی جائے۔ دفتر کیلئے اشیا کی خریداری بھی ر ک گئی ہے ،نیا ڈیپارٹمنٹ بننے کے بعد سے مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔