خواجہ سرا ئوں کا سکول ایک سال سے انتظامی بحران کا شکار

طلبہ کو 11 ماہ سے وظائف نہ مل سکے، فنڈز کی کمی سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر
لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور میں خواجہ سرا ئوں کے لیے قائم واحد سکول ایک سال سے انتظامی بحران کا شکار ہے۔2سرکاری اداروں کے درمیان معاملات طے نہ ہونے کے باعث سکول بند ہوگیا، جبکہ خواجہ سرا طلبہ کو 11 ماہ سے وظائف بھی نہیں مل سکے۔ سکول لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے تو کردیا گیا، تاہم فنڈز جاری نہ ہونے سے مسائل برقرار رہے۔ دوسری جانب محکمہ لٹریسی نے پیر سے دوبارہ کلاسز شروع کرنے اور انتظامی معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اداروں کے درمیان انتظامی اور مالی معاملات بروقت طے نہ ہونے سے سکول کے معاملات بدستور متاثر رہے۔سکول لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے تو کردیا گیا، لیکن فنڈز جاری نہ ہوسکے۔فنڈز کی کمی کے باعث نہ صرف تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئیں بلکہ خواجہ سرا طلبہ کو گزشتہ 11 ماہ سے وظائف بھی نہیں مل سکے۔ متاثرہ طلبہ کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے وظائف کی عدم ادائیگی نے ان کے لیے شدید مشکلات پیدا کردی ہیں۔